معنی کی تلاش
*معنی کی تلاش*
Man's search for Meaning
کچھ دن پہلے فیس بک پر اک پوسٹ دیکھی اس پوسٹ میں کتاب معانی کی تلاش پڑھنے کی دعوت دی گئی اس کتاب کو پڑھنے سے آپ میں بہت ساری تبدیلی آئے گی اور آپ ضرور یہ سوچنے پر مجبور ہونگے کہ اپنے آپ پر کتنا ظلم کیا ہے تو ان الفاظ نے مجھے بہت متاثر کیا اور میں یہ کتاب پڑھنے پر مجبور ہو گئی۔
معنی کی تلاش وکٹر فرینکل کی کتاب ہے اس میں قید میں رہتے ہوئے اذیتی کیمپوں میں ہونے والے تجربات کو بیان کیا گیا ہے چاہے قید خانے کی قید ہو یا زندگی میں دوسرے معاملات کی قید ہو مشقت ہو۔وکٹر فرینکل ایک ماہر نفسیات تھے انہوں نے بتایا کہ کس طرح ڈپریشن سے بھری ہوئی زندگی میں سے زندگی کا مقصد تلاش کرنا ہے غمِ اور دکھ بھرے لمحات میں سے کیسے اپنی خوشی کے معنی تلاش کرنے ہیں ان لمحوں کو اپنے لئے دل کش بنانا ہے وکٹر فرینکل تین سال قید خانے( اذیتی کیمپ) میں رہے وہاں انہوں نے زندگی کے بدترین لمحات کا مشاہدہ کیا اپنے پیارے ساتھیوں کو اپنے ہاتھوں سے کھویا مسلسل تذلیل،شدید بھوک اور موت کے آنے والے خطرات نے دوسرے قیدیوں کو مار ڈالا لیکن وکٹر فرینکل پر امید تھے انہوں نے ذندہ رہنے کے لئے خوبصورت لمحات کو سوچا اپنے پیاروں سے ملنے کے جستجو اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کی جستجو نے انکو اندر سے زندہ رکھا انکا سارا خاندان جنگ میں مارا گیا۔ وکٹر فرینکل سے سب کچھ ضبط کر لیا گیا مگر انکے سوچنے کی آزادی خودمختاری انکے پاس رہی وہ موجودہ حالات میں کیسے اپنے رویے کو اپنے اختیار میں رکھ سکتے تھے اپنے اپکو مایوسی سے بچانے کے لئے کس درعمل کا اظہار کر سکتے تھے یہ سب وکٹر فرینکل کی سوچ پر منحصر تھا انکا کہنا تھا کہ کسی انسان کی بنیادی ترغیب زندگی میں معنی کی تلاش ہے اس لئے سائیکو تھراپی کا بنیادی مقصد یہ ہونا چاہیے کہ انسان کو زندگی میں اسکے معنی تلاش کرنے میں مدد ملے.
ہر وقت لمحے ہمارے ساتھ ہوتے ہیں اذیت سے بھرے، دکھ سے بھرے،جذبات سے بھرے،نفرت سے بھرے اور محبت سے بھرے لمحے ان سب لمحات کی کاشتکاری ہم خود کرتے ہیں انہیں کردار کہا جاتا ہے جو بارش اور سورج کے درمیان درختوں کی ماند ہوتے ہیں انکی بنیاد علم، تربیت اور تجربہ ہوتا ہے بعض اوقات یہ صرف نرم گھاس جیسے ہوتے ہیں اور کبھی تناور درخت لیکن دونوں صورتوں میں یہ صحرا کی بنجر زمین سے کہیں زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ سخت بارش اور دھوپ میں بھی اک ذرا سی اوٹ یا اک سایہ دار درخت جو آپ نے اپنے من میں لگایا ہو وہی آپکو سکون دیتا ہے اس لئے ہمیں اپنے لمحات کو خوبصورت بنانا ہے جو ہمارا لئے باعث مسرت ہوں جب بھی زندگی میں ہم ان تکلیف بھرے لمحات کو یاد کریں تو مسکرا کر کہیں وہ وقت بھی گزر گیا یہ وقت بھی گزر جائے گا ہماری زندگی جو اللہ کریم کی طرف سے اک تحفہ ہے نعمت ہے وہ ہم سے یہ درخواست کرتی ہے ۔۔۔۔
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی
تو میرا نہیں بنتا تو نا بن اپنا تو بن ۔
اس لئے اس کتاب کا مطالعہ ضرور کیجئے یہ آپکو زندگی کے اندھیروں سے ضرور نکال کر روشنی کی طرف لے جائے گی تلاش معنی کتاب انگریزی اور اردو ترجمے دونوں میں دستیاب ہے


Comments
Post a Comment